اپنے بچوں کی حفاظت کریں خاص طور پر بچیوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے ہر گز باہر نہ لے کر جائیں۔

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:07:00 PM -
  • 0 comments

اا


 لاہور: پنجاب کے علاقے مناواں میں بھائی کے ساتھ سوئمنگ پول جانے والی 10 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

 لاہور کے تھانہ مناواں کے علاقے شریف پورہ دس سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ ایک روز قبل سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی۔ جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جاچکی ہے۔

والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے منواں تھانے میں بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

ورثار نے الزام عائد کیا کہ ماریہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس نے حیلے بھانے کر کے چوبیس گھنٹے گزارے پھر جب رنگ روڈ پر احتجاج کیا گیا تو مقدمہ درج ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے ماریہ کے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: