ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ہے، ایف بی آر نے بتا دیا کہ اب تک کتنے لوگوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں۔
ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے افراد نے 45 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کروایا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں اب توسیع نہیں کی جائے گی۔
Source-
0 comments: