الیکشن کمیشن کو واوڈا کی دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کا حکم
اسلام آبادہائی کورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نا اہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کے کاغذاتِ نامزدگی سمیت تمام متعلقہ دستاویزات کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔
پٹیشنر میاں فیصل ایڈووکیٹ کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے، جنہوں نے میاں فیصل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں دہری شہریت سے متعلق جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیئے، فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی
Source-
0 comments: