عابد کی گرفتاری پر پولیس کو انعام پرلاہور ہائیکورٹ برہم
موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پرانعام دینے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو پکڑنا پولیس کی ذمے داری ہے اس پر انعام کیسا؟ اب پولیس افسر انعام کا انتظار کرے پھر ملزم پکڑے۔
لاہور میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس قبضے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آئی جی پنجاب پر بھی برہم ہوئے۔
0 comments: