ملٹری اکاؤنٹس میں کروڑوں کا غبن، سینئر آڈیٹر جعلی خاتون افسر کا شوہر نکلا
راولپنڈی (ساجد چوہدری ) پاکستان ملٹری اکاؤنٹس سے مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور جعلسازی سے جعلی خاتون افسر کرنل کے نام پر تنخواہ اور الائونسز کی مد میں کروڑوں روپے کے غبن کیس میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس سیٹ سے بل تیار کئے جاتے رہے وہ سینئر آڈیٹر جعلی خاتون کرنل کا شوہر نکلا، کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (راولپنڈی کمانڈ) نے ابتدائی رپورٹ ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کو بھجوا دی ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر کیس ایف آئی اے کے سپرد کرنے اور محکمانہ طور پر سینئر آفیسر کی زیر نگرانی معاملہ کی تفصیلی تحقیقات کے احکامات جاری کئے جائیں ، رپورٹ کے مطابق آرمی آفیسر نمبر پی ایس ایس 31388 جعلی کرنل عائشہ عابد کا ظاہر کیا گیا مگر یہ نمبر ایک ریٹائرڈ میجر محمود اسلم کا ہے جو پہلے سے پنشن وصول کر رہے ہیں۔
Source
0 comments: