مافیا کو اپوزیشن جلسے کے اعلان سے ہی فرق پڑ گیا، رانا ثناء 15 اکتوبر 2020

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:05:00 PM -
  • 0 comments


 

مافیا کو اپوزیشن جلسے کے اعلان سے ہی فرق پڑ گیا، رانا ثناء

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے تحریکیں آگے بڑھتی ہیں، مافیا کو اپوزیشن کے جلسے کے اعلان سے ہی فرق پڑ گیا، عوام مافیا کی لوٹ مار سے نجات چاہتے ہیں تو جلسے میں آئیں۔

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب عدالت کے باہر ہنگامہ آرائی کیس میں رانا ثناء اللہ اور دیگر ملزمان لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کیلئے پہنچے۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت کی صرف انتقام کی پالیسی ہے، ملک میں دو سال سے کوئی حکومت نہیں، عمران نیازی کی شکل میں ٹولہ بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانہ ہے ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کرو، اگر لوگ چاہتے ہیں مہنگائی کا خاتمہ ہو تو جلسے میں آئیں، عوام چاہتے ہیں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دو سال پہلے والی ہوں تو جلسے میں آئیں، بے گھر لوگ چاہتےہیں انہیں گھر ملیں تو جلسے میں آئیں۔

Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: