وتامن اے کی ہماری صحت کیلئے اہمیت ، وٹامن اے سے بھرپور غذائیں۔

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:29:00 PM -
  • 0 comments

انسانی صحت کے لیے وٹامن اے ناگزیر ہے، وٹامن اے کی کمی متعدد بیماریوں کا سبب بنتی ہے جبکہ اس کے استعمال سے بینائی تیز، اعصابی قوت میں اضافہ، جلد صحت مند اور ہارمون متوازن رہتے ہیں ۔

طبی ماہرین کے مطابق اچھی صحت کے لیے انسانی جسم میں وٹامنز اور منرلز کا متوزن ہونا لامی ہے، ہر وٹامن اور منرل انسانی صحت میں اپنا کردار ادا کرتا ہے، وٹامن اے کے استعمال کے کئی فوائد ہیں جن میں بینائی اور دماغی کارکردگی کا بہتر ہونا، جلد صحت مند اور ایکنی، کیل مہاسوں سے پاک ہونا سر فہرست ہے ۔

وٹامن اے کے روزانہ استعمال سے کیا فوائد حاسل ہوتے ہیں ؟

وٹامن اے سے دانتوں اور ہڈیوں کی صحت اچھی ہوتی ہے ۔

وٹامن اے کے روزانہ استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے، رات میں بہتر نظر آتا ہے جبکہ آنکھوں کی بیماری ’نائٹ بلائینڈنیس‘ کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔

وٹامن اے پٹھوں کی افزائش میں بھی مدد فراہم کرتا ہے ، وٹامن اے کا روزانہ اگر صحیح مقدا میں استعمال کیا جائے تو متاثر پٹھے جلد صحت مند ہو جاتے ہیں ۔

وٹامن اے کا استعمال قوت مدافعت بھی مضبوط بناتا ہے ۔

وٹامن اے سے بھرپور غذائیں جن کا روزانہ اپنے غذا میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

گاجر

گاجر وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اس میں قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ بھی پایا جاتا ہے، وٹامن کی مقدار ھاصل کرنے کے لیے روزانہ 2 سے 3 گاجریں کھانی چاہئیں۔

سمندری غذا ئیں

طبی ماہرین کے مطابق ایک ہفتے میں 2 بار لازمی مچھلی کھانی چا ہیے ، مچھلی میں اومیگا تھری کی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے ہےجبکہ مچھلی کے استعمال سے نئے پٹھوں کے بننے کا عمل بھی تیز ہوتا ہے ۔

ٹماٹر

غزائیت سے بھر پور ٹماٹر قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے ، ایک ٹماٹر میں وٹامن اے کا روزانہ کی مطلوبہ مقدار کا 20 فیصد پایا جاتا ہے، ایک دن میں 2 سے 3 ٹماٹر بطور سلاد کھائےجا سکتے ہیں، ٹماٹر میں مزید وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے ۔

ہرے پتوں والی سبزیاں

کیلوریز میں لو اور غذائیت سے بھرپور ہرے پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں، وٹامن اے کی مقدار حاصل کرنے کے لیے میتھی ، پالک اور سلاد پتے کا روزانہ اپنی غذا میں استعمال کرنا چاہیے۔

مٹر

مٹر غزائیت سے بھرپور سبزی ہے ، اس کا استعمال انسانی صحت پر متعدد مثبت نتائج مرتب کرتا ہے ، مٹر کے 70 گرام میں وٹامنز کی روزانہ کی مطلوبہ مقدار سے کئی زیادہ وٹامنز کی مقدار پائی جاتی ہے ، مٹر کے 70 گرام میں صرف 65 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس میں وٹامن اے ، سی ، کے اور وٹامن بی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے ۔

Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: