لاہور:
کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں اور بوریت کا شکار ہورہے ہیں لیکن لاہور کے ایک شہری لاک ڈاؤن کے دوران اپنا سارا وقت گھر میں پالے گئے خطرناک شیروں کے ساتھ گزار رہے ہیں۔
میاں ضیا محمود بوٹی لاہور کے رہائشی ہیں اورانہیں جنگلی جانور پالنے کا جنون کی حد تک شوق ہے ،وہ اس شوق کی تکمیل کے لیے کینیڈا میں کافی عرصہ گزار چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے گھر اور فارم ہاؤس میں درجنوں افریقن شیر، ٹائیگر اور پوما سمیت دیگر
جانور پال رکھے ہیں۔ ان کی رہائش گاہ پر 2 شیراور ایک پوما موجود ہیں۔
Source-
0 comments: