ملک میں کورونا کیسز 4 ہزار 72، ہلاکتیں 58 - 8اپریل 20

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 11:09:00 PM -
  • 0 comments
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 208 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 72 ہوگئی۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اکا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ملک میں مزید 4 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد کل اموات کی تعداد 58 ہو گئی۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 467 مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں، 3 ہزار 549 افراد اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 25 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 76 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 42 ہزار 159 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے پنجاب میں 2030، سندھ میں 986، خیبر پختون خوا میں 527، گلگت بلتستان میں 212، بلوچستان میں 206، اسلام آباد میں 83 اور آزاد جموں کشمیر میں 28 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: