اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب چاند تارا کے جنگل میں پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
پاک فضائیہ کا ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کےدوران گر کرتباہ ہوا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق واقعہ کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں، طیارہ آبادی سے دور جنگل میں گرا ہے جس کے سبب آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ کو سیکیورٹی اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
انتظامیہ کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جنگل ہونے کی وجہ سے وہاں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ جائے حادثہ کے نزدیک ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ایمپلائی کالونی بھی موجود ہے
Source-
0 comments: