احتساب عدالت کراچی نی ژاہد خاقان عباسی کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے- 27 مارچ 20

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:25:00 AM -
  • 0 comments
کراچی کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔
شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی کراچی کی احتساب عدالت نے سماعت کی
احتساب عدالت نے سابق وِزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ ریفرنس کے شریک ملزم سابق سیکریٹری ارشد مرزا کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
عدالت کی جانب سے ریفرنس میں سابق ایم ڈی پی ایس او اور ڈی ایم ڈی کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے الزام عائد کیا ہے کہ دورانِ تحقیقات معلوم ہوا کہ پی ایس او کے ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی کی تقرری غیر قانونی ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کو 10 اپریل کو پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: