بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک گروپ نے کورونا سے متاثرہ ترقی پزیر غریب ممالک کی امداد کا اعلان کر دیا ہے-
غریب ملکوں کے قرضے معطل کرنے سمیت امداد اور نئے رعایتی قرضے دینے کیلئے جی 20 ممالک کے سربراہوں سے رابطہ کرنے کا اعلان کیا ہے-
آ ئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کورونا کے اثرات سے ترقی پزیر غریب ممالک کی معیشتوں کو پہنچنے والے نقصانات اور اسکے ازالے کیلئے درکار فنانسنگ کا تخمینہ لگا کر تجا ویز تیار کریں گے جن کے تحت ترقی پزیر ممالک کی امداد اور قرضوں کے اجرائ کیلئے جامع ایکشن پلان ترتیب دیا جائے گا- ان تجاویز اور ایکشن پلان کو 16 اپریل کو ہونے والےدوروز سالانہ اجلاس کے دوران ڈویلپمنٹ کمیٹی سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا-
0 comments: