سگریٹ نوشی کرنے والوں کوکورونا سے کتناخطرہ ہے؟ 24 مارچ 20

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:52:00 AM -
  • 0 comments
چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا وائرس اب ایک وبائی مرض بن گیا ہے اور پوری دُنیا اِس وائرس کی لپیٹ میں آگئی ہے، اِس وائرس کی وجہ سے ہر ایک شخص پریشان اور خوفز دہ نظر آرہا ہے۔
اِسی وائرس کے پیش نظر بہت سے سوالات لوگوں کے ذہن میں آرہے ہیں اِن ہی سوالات میں ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا کورونا وائرس سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے لیے زیادہ خطر ناک ہے؟
ماہرین نے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل درست ہے کہ کورونا وائرس سگریٹ نوشی کرنے والوں کے لیے زیادہ خطرناک ہے کیونکہ سگریٹ نوشی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کے پھیپھڑوں پر اثر کرتی ہے اور کورونا بھی ایک ایسا ہی وائرس ہے جو سیدھا پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ماہرین نے بتایا کہ سگریٹ نوشی کرنے والوں کے پھیپھڑے پہلے ہی کمزور ہوتے ہیں اور ایسے میں اگر اُن کو کورونا کا مرض لاحق ہوجاتا ہے تو اُن کے لیے اِس وائرس سے لڑنا بہت مشکل ہوسکتا ہے۔
اُنہوں نے سگریٹ نوشی کرنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں اُن کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ اِس جان لیوا چیز کو چھوڑ دیں اور اگر وہ چھوڑ نہیں سکتے ہیں تو اُس وقت تک سگریٹ نوشی سے دور رہیں جب تک یہ وبائی مرض دُنیا سے ختم نہیں ہو جاتا۔
ماہرین نے کہا کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم صرف دن میں ایک سگریٹ پیتے ہیں یا پھر دو دن کے بعد سگریٹ پیتے ہیں تو ہمارے پھیپھڑے زیادہ متاثر نہیں ہوں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ اُن کی غلط فہمی ہے کہ کم سگریٹ پینے سے اُن کے پھیپھڑوں کو نقصان نہیں ہوگا، آپ چاہے کم سگریٹ نوشی کریں یا زیادہ ، اِس سے آپ کے پھیپھڑے ضرور متاثر ہوں گے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس اب تک دنیا کے 195 ملکوں تک پھیل چکا ہے، اس مہلک وائرس نے دنیا بھر میں اب تک 16 ہزار سے زائد زندگیاں نگل لی ہیں، دنیا بھر میں تین لاکھ 75 ہزار افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: