سرجیکل ماسکس، سینیٹائزرز کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا اور گٹھیا کے امراض کی دوائیں بھی غائب ہوگئیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ان دواؤں کو اسٹاک کر لیا ہے۔
یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز نے ملیریا اور گٹھیا کی دواؤں کو سیل کر دیا ہے۔
فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز کی جانب سے شاید ایسا ضرورت پڑنے پر حکومت کے زیرِ انتظام اسے استعمال میں لانے کے لیے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف کلوروکوئن chloroquine اورریمڈ یسیور Remdesivir جلد مارکیٹ میں موجود ہوں گی-
Source-
0 comments: