وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لوگوں کو آئندہ دو روز کے لیے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔
لاہور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام اگلے دو دن تک گھروں میں رہی اور اپنے اور اہلِ خانہ کو محفوظ رکھیں۔
عثمان بزدار نے بتایا کہ آج رات 9 سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز اور دیگر دکانیں بند کی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات 2 روز تک بند رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیکری، دودھ کی دکانیں اور پولٹری کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، سبزی منڈی اور جنرل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے کسی مریض کی صورتحال تشویش ناک نہیں ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں قرنطینہ سینٹڑز میں بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
Source-
0 comments: