اسلام آباد سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر لگا گیٹ ہٹانے اور گرین بیلٹس سے قبضے ختم کرانے کا حکم دیا ہے
چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس دور سے نظر آنا چاہئیے - اسلام آباد کو وفاقی
دارالحکومت رہنے دیں -اسے ہنگامہ شہر نہ بنائیں- جمعرات کو عوامی پلاٹ کی حیثیت تبدیل کرنے کے کیس کی سماعت
ہوئی جس کے دوران چیف جسٹس نے چیئرمین سی ڈی اے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کا نقشہ لیں ، شہر میں
نکل جائیں اور بلاتفریق تجاوزات ہر جگہ سے ختم کروائیں - سی ڈی اے اپنے ہاتھ مضبوط کرے-افسران دفتروں میں بیٹھے
رہتے ہیں -اسلام آباد کا نقشہ تبدیل ہو گیا ہے -گرین بیلٹ پر گھر یا کمرشل پلازے بن گئے ہیں-
0 comments: