امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ملیریا کی 2 دوائیں کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔
نیوزبریفنگ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈرو کسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine نامی دوائیں ملیریا اور گٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں ۔
ایف ڈی اے نے ان دواؤں کو کورونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دے دی ہے ۔
صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاؤس نے کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کردی ہیں۔
پریس بریفنگ میں ایف ڈی اے کے کمشنر ڈاکٹر اسٹیفن ہان نے بتایا کہ دونوں دوائیں کلینیکل ٹرائل میں استعمال کی جائیں گی اور ٹرائل کے بعد سامنے آنے والے نتائج کی بنیاد پر تعین کیا جائے گا کہ کورونا کے مریضوں کے لیے یہ دوائیں کتنی فائدے مند ہیں ۔
جیو نیوز یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ مذکورہ بالا دونوں دوائیں صرف ڈاکٹر کے مشورے سے ہی استعمال کی جائیں ۔
Source-
0 comments: