با صلاحیت ، کامیاب اور خوبصورت اداکارہ صبا قمر کی زندگی کا یاد گار واقع 19 مارچ 20

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 1:14:00 AM -
  • 0 comments
 ڈرامہ و فلمی اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی کے ایکیادگار واقعے سے پردہ اُٹھا دیا۔صبا قمر سے ٹویٹر پر اُن کے مداح نے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے فنی کیریئر میں لا تعداد ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے۔ کیا آپ کو اس عرصے کے دوران کوئی ایسا واقعہ یاد ہو جس نے آپ کے دل کو متاثر کیا ہو؟
مداح کے سوال پر صبا قمر نے کہا کہ میں نے لاہور کے ایک علاقے میں ڈرامہ کیا تھا جہاں ہم نے سارا دن شوٹنگ کی تھی لیکن وہاں ایک کچی مٹی کا گھر بنا ہوا تھا جس میں ایک حسین خاتون کمرے میں بنا بجلی اور پنکھے کے رہ رہی تھی جس پر میری کیفیت بہت عجیب ہوگئی تھی۔
صبا قمر نے کہا کہ خاتون کو اس طرح دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ ہم اللّٰہ پاک کی نعمتوں سے کتنا مالا مال ہیں اس لیے ہمیں ہر وقت ہر دم اپنے رب کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہنا چاہیے۔ 
علاوہ ازیں باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے جلد ہی اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔گزشتہ روز صبا نے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ شام 5 بجے سے سب کو جوابات دیں گی، انہوں نے مخصوص ہیش ٹیگ کا استعمال کرنے کا بھی کہا تھا۔’آسک صبا‘ کے سیشن میں صبا قمر نے مداحوں کے مختلف سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے۔
یوٹیوب چینل متعارف کروانے کے حوالے سے سوال میں انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی اپنی سالگرہ کے موقع پر یوٹیوب چینل متعارف کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں صبا قمر نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے اپنی فلم کملی کی شُوٹنگ ختم کی ہے، ایک ویب سیریز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور ساتھ ہی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ میں بھی اداکاری کریں گی۔
Souce-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: