متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حالات ہمیں سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کر رہے ہیں - کراچی کی نمائندہ جماعت ہونے کے باوجقد ہمارے دفاتر بند ہیں - فلاحی ادارے بند ہیں - کارکنان گرفتار یا پھر لاپتہ ہیں- ایوانوں اور عدالتوں مٰں ہماری شنوائی نہیں کیا ہم اجتماعی خودکشی کر لیں-
ہمیں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں ساری ذمہ داری سندھ حکومت پر ہو گی-
سندھ کے شہری اپنے حقو ق کیلئے رو رہے ہیں -قومیت کے نام پر سندھ کو برباد کیا گیا-
کراچی کو لو ٹنے کے مختلف بہانے اور حربے کیئے جاتے ہیں - ہمارا مطالبہ سندھ حکومت سے نہیں وفاق سے ہے وفاق کب تک خاموش رہے گا-
تمام ادارے تباہ کر دیئے گئے ہیں اور انہیں جاگیر دار اور وڈیروں نے اپنے تسلط میں لے لیا ہے-تعلیم اور روزگار کے دروازے بند ہیں-یہا میرٹ کا قتلِ عام ہورہا ہے - میرٹ کے نام پر نااہل اور بد عنوان لوگوں کو تعینات کیا جاتا ہے-
0 comments: