نیوکراچی میں خواجہ اجمیرنگری پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ضلع وسطی میں چھلاوہ بننے والے میاں بیوی کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گرفتارمیاں بیوی گزشتہ 3 سالوں سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کررہے تھے ۔ گرفتارملزم مختاراپنی برقعہ پوش بیوی نادیہ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے پولیس شک نہیں کرتی تھی۔
گرفتارملزم پستول نکال کرسامان چھینتا اور بیوی اسے بیگ میں ڈال دیتی تھی۔ گرفتار میاں بیوی کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا کہ گرفتار میاں بیوی نے بچوں کے ساتھ جاتی خاتون سے لوٹ مارکی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے خاتون سے سونے کی تمام چیزیں اتروالی تھیں۔ گرفتار میاں بیوی سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اوردوران تفتیش مزید انکشافات متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ 12 سال قبل بھی ملزم مختارپولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔
Source-
0 comments: