قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ اگر مچل اسٹارک جیسا عمل کوئی برصغیر میں کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ثانیہ مرزا نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو نیشنل ٹیم سے چھٹی لے کر اپنی اہلیہ کی سپورٹ کےلیے وویمنز ورلڈ کپ فائنل دیکھنے جانے کو سراہا ہے۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ مچل اسٹارک کا یہ عمل قابل ستائش ہے، جبکہ کوئی اگر برصغیر میں ایسا عمل کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، آسٹریلوی کرکٹر مچل اسٹارک نے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے اپنا میچ چھوڑ دیا۔
مچل اسٹارک نے ٹیم مینجمنٹ سے اہلیہ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے جنوبی افریقا سے وطن لوٹنے کی اجازت مانگی تھی جسے کوچ جسٹن لینگر نے انہیں اجازت دے دی۔
اسٹارک نے کہا کہ میرے لیے یہ اہم لمحہ ہے کہ اپنے ملک میں ایلیسا کو ویمنز ورلڈ کپ کا فائنل کھیلتے ہوئے دیکھوں گا۔
Source-
0 comments: