سبز مرچ کے حیرت انگیز فوائد.

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:02:00 AM -
  • 0 comments


ہری مرچ کا تیکھا ، تیز اور چٹ پٹہ  ذائقہ کھانوں کو خوش ذائقہ اور مزیدار بناتا ہے - سبز مرچیں مشرقی کھانوں کی شان ہیں اور صدیوں سے استعمال کی جا رہی ہیں- ہری مرچ  مفید کیمیکلز اور وٹامنز کا خزانہ ہے-
ہری مرچ میں وٹامن اے، وٹامن کے، وٹامن سی، وٹامن ای ، آئرن اور غذائی ریشہ کافی مقدار میں موجود ہیں- کولیسٹرول اورکیلوریز زیرو ہیں۔ نظامِ ہضم کوتقویت دیتی ہیں- وزن کو کم کرتی ہیں۔ کینسر سے محفوظ رکھتی ہیں-
ہری مرچ میں وٹامن سی بھرپور پایا جاتا ہے جو کہ قدرتی مدافعاتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ 
ہری مرچ میں وٹامن اے بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے-
ہری مرچ میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے جو جلد کیلئے تیل بناتا ہے جس سے جلد ملائم اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ ہری مرچ کھا نے سے جلدی امراض سے انسان محفوظ رہتا ہے۔
ہری مرچ آئرن کا قدرتی ذریعہ ہے - جسم  میں آئرن کی کمی کو دور کرتی ہے۔بصارت کو تقویت دیتی ہے-
ہری مرچ میں اینٹی بکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں جس سے انفیکشن سے نہیں ہوتا۔
ہری مرچ میں وٹامن کے پایا جاتا ہے جو زخم لگنے کی صورت میں جسم سے خون کے اخراج کو روکتا ہے۔ اگر زخم لگنے یا خراش سے جسم سے زیادہ خون خارج ہوتا ہے تو ہری مرچ کا استعمال کرنا چاہئیے-
نزلہ زکام کی حالت میں مرچ کا استعمال بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔مرچوں کا تیکھا پن اور تیزی کان اور ناک کی رطوبتوں کو متحرک کرتا ہے- سانس کی نالیاں کھل جاتی ہیں اور سانس لینے میں آسانی ہوجاتی ہے۔
ہری مرچ درد کی کیفیت میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس کو کھانے سے جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے اور درد کا احساس کم ہو جاتا ہے-
ہری مرچ کھانے سے جسم میں اینڈروفن مادے کا اخراج ہوتا ہے جو ذہنی پریشانی اور دبائو سے نجات دلاتا ہے اور چڑچڑے پن کا خاتمہ کرتا ہے۔
ذیا بیطس کے مریضوں کیلئے سبز مرچ بہت فائدہ مند ہے یہ خون میں شوگر لیول کو متوازن رکھتی ہے-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: