پوری دنیا میں مختلف طریقوں سے بننے والی چائے سے متعلق بہت سی بے بنیاد باتیں گردش میں رہتی ہیں، مثلاً چائے سے رنگ کالا ہو جاتا ہے یا بچوں کے لیے چائے مضرِ صحت ہے وغیرہ وغیرہ، نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ سب غلط باتیں ہیں۔
۔
ماہرین کے مطابق چائے کا استعمال دماغ کی ساخت اور صحت کے لیے اچھا ہے، حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق چائے کے باقاعدگی کے استعمال سے دماغ کی ساخت اور کاکردگی بہتر ہوتی ہے۔
تحقیق میں شامل کیے گئے 60 سال سے زائد عمر کے افراد سے ایک سوال نامہ پُر کروایا گیا جس میں ان سے چائے سے متعلق سوالات کیے گئے تھے اور پوچھا گیا تھا کے وہ کس طرح کی چائے اور کتنی پیتے ہیں۔
تحقیق میں شامل کیے گئے افراد پر ’ ڈیفالٹ موڈ نیٹ ورک‘ کا عمل کو آزمایا گیا تھا جس میں دماغ کے متعدد حصوں کی آزمائش شامل تھی کہ آیا وہ کس طرح سے جسم کے اعضاء سے کام لیتے ہیں، اس دوران تحقیق میں شامل افراد کو دو گروپس میں رکھا گیا جن میں سے گروپ اے کو چائے استعمال کروائی گئی جبکہ گروپ بی کو چائے سے دور رکھا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ان افراد کو بعد ازاں ایم آر آئی اسکین سمیت بیٹری ٹیسٹ سے بھی گزارا گیا جس کی رپورٹ میں یہ انکشا ف سامنے آیا کہ جن افراد نے باقاعدگی کے ساتھ چائے کا استعمال کیا تھا ان کے دما غ پر چائے کے مثبت اثر سمیت ان کے کام کی صلاحیتوں میں بھی مثبت تبدیلی آئی تھی۔
دوسری جانب چائے کے استعمال سے گریز کرنے والوں میں یہ مثبت تبدیلی نہیں پائی گئی تھی
Source-
0 comments: