جیلا ٹین کیا ہے کیسے تیار کی جاتی ہے

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:13:00 AM -
  • 0 comments

جیلا ٹین مٹھائیوں اور کینڈیز میں عام استعمال ہوتی ہے ۔ جنہیں بچے اور بعض بڑے بھی بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔
ذوق شوق اور بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی جیلا ٹین کے بارے میں بہت کم لوگ جا نتے ہیں کہ جیلا ٹین کس طرح تیار کی جاتی ہے اور بظاہر اتنی خوبصور ت نظر آنے والی جیلا ٹین کن اشیائ سے تیار کی جاتی ہے-
جیلا ٹین در اصل گائے ، بھینس، بھیڑ ، بکریوں کی کھالوں ، ہڈیوں  اور ریشے دار نسیجوں کو   ابال کر حاصل کیا جاتا ہے۔
غیر مسلم ممالک میں خنزیر کو بھی اس مقصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
جیلاٹین بنانے کیلئے جانوروں کی کھالیں اور ہڈیاں وغیرہ مذبح خانوں سے حاصل کی جاتی ہیں-خام مال آسانی سے حاصل کرنے کیلئے جیلا ٹین کی فیکٹریاں بھی مذبح خانوں کے قریب لگائی جاتی ہیں ۔
جب جانوروں کے مختلف حصے مذبح خانوں سے فیکٹریوں میں لائے جاتے ہیں تو اصولاً ان کے معیار کی جانچ پڑتال لازمی ہوتی ہے تا کہ کوئی گلا سڑا  مضرِ صحت مال جیلاٹین کے تیار کرنے کیلئے استعمال نہ کیا جا سکے لیکن ترقی پزیر ممالک میں ایسی سہولتیں کہاں میسر ہیں جہاں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہوتے ہیں - حکومتیں ایسے  کاموں میں اپناوقت
ضائع کرنا مناسب نہیں سمجھتیں اسلیئے عوام کو ان اشیائ کے استعمال میں احتیاط سے کام لینا چاہئیے-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: