پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے 7 ملزمان گرفتار 13 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:59:00 AM -
  • 0 comments
پنجاب بھر میں پولیس نے بچوں سے زیادتی کے ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، کئی شہروں میں کارروائی کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پنجاب میں پولیس کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف ایکشن جاری ہے۔
فیصل آباد میں کم عمر لڑکوں کو نشے کا عادی بنا کر زیادتی کرنے اور ان کی فحش ویڈیو بنانے والا 5 رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے موبائلز سے کم عمر لڑکوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ اس گروہ میں شامل 2 خواتین کی تلاش جاری ہے۔
گوجرانوالہ کے گاؤں دلاور چیمہ میں بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے والے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچوں کو ویڈیو گیمز کھیلنے کے بہانے بلاتا اور انہیں زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے لیپ ٹاپ سے 11 بچوں کی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ابھی تک صرف 2 بچوں کے والدین قانونی کارروائی کے لیے سامنے آنے کو تیار ہوئے ہیں۔
گجرات پولیس نے بھی ایک کارروائی میں لڑکے سے زیادتی کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او گجرات کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، کم سن بچوں سے زیادتی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: