بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر (ایم بی اے) کرنے والا قیمتی گاڑیاں چوری کرنے کا ماسٹر بھی نکلا، ملزم نے قرض چکانے کے لیے کراچی کے پوش علاقے سے جدید اور مہنگی گاڑیاں چُرائیں۔
ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی تعلیمی قابلیت اور قیمتی گاڑیاں چوری کرنے میں ماسٹر کا پیشہ کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کیے گئے ایک ملزم کے بایو ڈیٹا کا حصہ ہے۔
ینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کا بتانا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزم سنیما ہال کے باہر کھڑی قیمتی گاڑیاں چوری کرتا اور پھر انہیں سستے داموں فروخت کر دیتا تھا۔
اس کی حالیہ واردات کا احوال یہ ہے کہ ایک مہنگی گاڑی منتخب کرنے کے بعد اس نے انٹرنیٹ کے ذریعے گاڑیوں کے کمپیوٹرائزڈ لاک کھولنے والے ماہر سے رابطہ کیا، بہانہ بنایا کہ چابی کہیں گم ہوگئی ہے، لاک کھولنے والا آیا تو ملزم نے خود کو کار کا مالک بتایا، سب کے سامنے لاک تڑوایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کار چوری کی روک تھام کے لیے موبائل ایپ متعارف
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پر 25 لاکھ ادھار تھا جس کی ادائیگی کے لیے ملزم گاڑیاں چوری کرنے لگا۔
Source-
0 comments: