چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور ہوگئی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد 31 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
مریم نواز نے عدالت میں 24 اکتوبر کو درخواست ضمانت دائر کی تھی کہ انہیں بیمار والد نواز شریف کی تیمارداری کرنی ہے۔
واضح رہے کہ عدالت میں درخواست کی سماعت کے دوران نیب کے وکیل جہانزیب بھروانہ کی جانب سے مریم نواز کی درخواست ضمانت کی مخالفت کے حق میں دلائل دئیے گئے تھے۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے تفصلی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کا چوہدری شوگر ملز میں کبھی بھی متحرک کردار نہیں رہا۔
مریم نواز کے پاس ملز کے کوئی شیئرز نہیں، 1991ء میں جب چوہدری شوگر ملز قائم ہوئی تو اس وقت مریم نواز چھوٹی تھیں۔
Source-
0 comments: