مقبوضہ کشمیر میں گرنیڈ حملہ، ایک شخص ہلاک ، تین پولیس اہلکاروں سمیت 34 افراد زخمی- 4 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 4:34:00 AM -
  • 0 comments
سری نگر: 
مقبوضہ کشمیر کی سبزی منڈی میں نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پیرا ملٹری پولیس کے 3 اہلکار سمیت 34 شہری زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہری سنگھ اسٹریٹ پر واقع سبزی منڈی میں گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے، حملہ اس وقت کیا گیا جب مارکیٹ میں گاہکوں کا ہجوم تھا، حملے کی زد میں آکر 1 شخص ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پیرا ملٹری پولیس فورس کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔  15 دنوں میں یہ تیسرا گرنیڈ حملہ ہے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: