مولانا اور ان کے لوگ ٹینشن لینے والے نہیں دینے والے ہیں۔ 3 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:16:00 AM -
  • 0 comments

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا اسلام آباد میں حکومت کے خلاف آزادی مارچ کے بعد دھرنا جاری ہے، جس میں جے یو آئی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
آزادی مارچ کے شرکاء نے جہاں ایک طرف اسلام آباد میں ڈیرے ڈال دیئے، وہیں دوسری طرف جے یو آئی (ف) کے کارکنان بھی اپنا وقت خوب تفریح کرتے گزار رہے ہیں اور طرح طرح کے کھیل کھیلتے نظر آرہے ہیں
ایک طرف تو ملک میں سیاسی گہما گہمی مچی ہوئی نظر آرہی ہے تو دوسری طرف حکومت کے خلاف جاری دھرنے میں کارکنان کی طرف سے خوب ہلہ گلہ کرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں۔
کبھی مولانا فضل الرحمٰن کے کارکن جھولا جھولتے نظر آرہے ہوتے ہیں تو کبھی ایک دوسرے کے ساتھ کشتی لڑتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہوتے ہیں جبکہ کچھ کارکنا ن تو جوڈو کراٹے اور جمناسٹک کے کرتب کرتے بھی کرتے نظر آئے ہیں۔
آج کا دن بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنان نے تفریح سے بھرپور گزارا اور احتجاج کے ساتھ ساتھ آپس میں مذاق مستیاں اور کھیل کود کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔
سینئر صحافی سلیم صافی کا کہنا بھی سچ لگتا ہے کہ مولانا اور ان کے لوگ ٹینشن لینے والے نہیں دینے والے ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء نے اسلام آباد کے ایچ نائن گراؤنڈ میں پڑاؤ ڈال دیا۔
نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گراؤنڈ میں چہل پہل، جگہ جگہ ناشتے کے لیے اسٹال لگ گئے، کہیں گرما گرم چائے بنتی نظر آئی، تو کوئی اخبار پڑھتا نظر آیا، تازہ دم ہونے کے لیے شرکاء نے دودھ پتی، حلوے اور نان کا ناشتہ کیا۔
ناشتے کے بعد کارکنوں نے گراؤنڈ کی صفائی بھی کی کسی نے کچرا اُٹھایا تو کُچھ کارکنوں نے بستر لپیٹ کر رکھے، کارکنوں نے ٹھنڈے موسم سے لڑنےکے لیے گرم کپڑے بھی پہن لیے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: