مولانا فضل الرحمٰن کی زیرصدارت جمعیت اعلمائے اسلام (ف) کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن کے بعد اگلی حکمت عملی اورپلان بی پر مشاورت جاری ہے، مولانا آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے۔
اسلام آباد میں آزادی مارچ کے پڑاؤ کے چوتھے روز مولانا فضل الرحمٰن کی صدارت میں جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں رہبر کمیٹی کی طرف سے احتجاج کو ملک گیر شکل دینے، شٹرڈاؤن، سڑکیں بند کرنے سمیت دیگر تجاویز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی پی پی اور مسلم لیگ نون کی جانب سے ڈی چوک جانے کی مخالفت کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے کیے جانے والے فیصلوں کی روشنی میں آزاری مارچ کے روح رواں مولانا فضل الرحمٰن آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے۔
Source-
0 comments: