این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ آج ہو گی 17 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:56:00 PM -
  • 0 comments

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ 259 ڈیرہ بگٹی کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ آج ہو گی۔
25 جولائی 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے، تاہم ان کی کامیابی کو حلقے سے ایک آزاد امیدوار طارق محمود کھیتران نے چیلنج کیا اور 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔
سپریم کورٹ کے حکم پر ڈیرہ بگٹی میں این اے 259 کے پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں، پولنگ کا عمل صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ 29 پولنگ اسٹیشنوں میں 111 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، جن میں 65 مردوں اور 46 خواتین ووٹرز کے لئے مخصوص ہیں۔
ان میں کل ووٹرز کی تعداد 47 ہزار 269 ہے جن میں 27 ہزار 899 مرد اور 19ہزار370 خواتین ووٹرز شامل ہیں، حلقے میں ری پولنگ کے لئے ریجنل الیکشن کمشنر عمران احمد کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ بگٹی سیف الدین کو ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔
این اے 259 میں الیکشن میں حصہ لینے والوں کی تعداد تو 21 ہے، تاہم نمایاں امیدواروں میں جمہوری وطن پارٹی کے شاہ زین بگٹی، آزاد طارق محمود کھیتران اور پیپلز پارٹی کے باز محمد کھیتران شامل ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: