ملکہ برطانیہ کس دن اپنا میک اپ خود نہیں کرتیں؟ 2 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 3:41:00 AM -
  • 0 comments
برطانیہ کی ملکہ الزبتھ سال کے 365 دنوں میں اپنا میک اپ خود کرتی ہیں مگر کرسمس کے دن اپنے خطاب کو ریکارڈ کرانے سے قبل ان کا میک اپ ایک پروفیشنل میک اپ آرٹسٹ کرتی ہیں۔
رائل ہیئر ڈریسر انجیلا کیلی جو کہ ملکہ برطانیہ کے ساتھ 25 برس سے کام کر رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ ملکہ کی جس دن ٹی وی پر خطاب نشر ہونے کی ریکارڈنگ کی جاتی ہے تو اس موقع پر ان کا میک اپ ایک ٹی وی میک اپ آرٹسٹ میریلن ویڈنس کرتی ہیں۔
انجیلا کیلی نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی کتاب ’The Other Side of the Coin‘ میں لکھا ہے کہ ’آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ سال بھر میں یہ ایک واحد موقع ہوتا ہے کہ جب ملکہ برطانیہ اپنا میک اپ خود نہیں کرتیں‘۔
عام طور پر ملکہ برطانیہ کو گلابی رنگ کی لپ اسٹک اور بلش آن میں دیکھا جاتا ہے۔
ملکہ الزبتھ نے اس سے قبل یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ’کلرینس لپ اسٹک‘ کے ساتھ ساتھ ’الزبتھ آرڈن‘ کی مصنوعات کی بھی مداح ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: