اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی اکثر جماعتوں نے جمعیت علمائے اسلام کے پلان بی کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق کنوینر اکرم درانی کی سربراہی میں ہونے والے رہبر کمیٹی کے اجلاس میں آزادی مارچ کے آئندہ کے لائحہ عمل پر پلان بی پیش کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی قیادت نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے سامنے پلان بی پر بریفنگ دی اورتمام جماعتوں کو حکومت کو دیے گئے2 دن کےالٹی میٹم پر اعتماد میں لیا۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے پلان بی میں دھرنے کو طول دینا اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کے نکات شامل تھے۔
رہبر کمیٹی کے اجلاس میں پی پی،اے این پی اور ن لیگ نے طویل دھرنا دینے کی تجویز کی مخالفت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ اور اے این پی نے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کی بھی مخالفت کی ہے۔
Source-
0 comments: