پودے جڑوں کی روشنی سے زیرِ زمیں دیکھتے ہیں- 17 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 9:16:00 PM -
  • 0 comments
سورج کی روشنی صرف پتوں اور پھولوں تک ہی محدود نہیں رہتی بلکہ یہ جڑوں تک جاتی ہے اور ان کی مدد سے پودوں کی بہترین نشوونما ہوتی ہے۔

اس سے قبل ماہرین کئی پودوں کے پھولوں، تنوں اور پتوں میں روشنی کو محسوس کرنے والے اور اس کے سگنل سے مفید کام لینے والے ریسپٹر دریافت کرچکے ہیں۔ لیکن اب پودوں کی جڑوں میں بھی یہ ریسپٹر دریافت ہوئے ہیں لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر وہ تاریک مٹی میں کسطرح روشنی کا احساس کرتے ہیں اور یہ صلاحیت ان میں کیسے پیدا ہوتی ہے۔
نوبی کوریا کی سیئول نیشنل یونیورسٹی سے وابستہ سائنسداں ہیو جُن لی نے سرسوں کی قسم کے ایک پودے عربائڈوپسِس تھیلییانہ نامی پودے پر انہی سوالات کے لیے تحقیق کی ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ پودے کی باریک باریک جڑیں عین فائبر آپٹک تاروں کی طرح کام کرتی ہیں جن کے سروں سے روشنی خارج ہوتی رہتی ہے۔
جڑوں سے روشنی نیچے جاتی ہے جس میں فائٹوکروم نامی ریسپٹر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس عمل سے ایچ وائے فائیو نامی ایک پروٹین بنتا ہے جو پودے کی صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔

اس کی تصدیق کے لیے پودے میں جینیاتی انجینیئرنگ کی گئی تو فائٹوکروم پر اثر پڑا۔ اس کے ساتھ ہی پروٹین ایچ وائے فائیو کی پیداوار بھی کم ہوگئی اور دھیرے دھیرے جڑیں سوکھ کر تباہ ہونے لگیں۔
اس کے بعد ماہرین نے ایک اور حیرت انگیز تجربے میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا روشنی سورج سے ہوتی ہوئی پودے سے گزر کر جڑ تک آتی ہے یا پھر وہ کیمیکل سگنل کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ تو تصدیق ہوگئی کہ روشنی باقاعدہ پورے پودے سے گزرتی ہے عینی فائبر آپٹک تار کی طرح۔
اسطرح پودے سے روشنی گزرنے والا ایک باقاعدہ نظام سامنے آیا ہے جن میں سرخ روشنی بہت اچھی طرح گزرتی ہے۔ اس کےبعد نیلی اور پھر سبز روشنی کی باری آتی ہے۔ پروفیسر لی کے مطابق رکھتے ہوئے ان کی افزروشنی جڑوں تک جاتی ہے تو انہیں توانا ائش کرتی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: