پاکستان کے فاسٹ بالر نسیم حسن شاہ کا نیوزی لینڈ کے شین بانڈ سے موازنہ- 14 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:07:00 AM -
  • 0 comments

آسٹریلین میڈیا نے پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نیوزی لینڈ کے شین بانڈ سے موازنہ شروع کر دیا ہے۔
آسٹریلیا میں کرکٹ سے وابستہ ایک ویب سائٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی اسپیڈ اور بولنگ ایکشن کو بے حد سراہا ہے اور اسے نیوزی لینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر شین بانڈ سے مشابہہ قرار دیا ہے۔
ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بیناد پر قومی ٹیم میں شامل کیے جانے والے 16 سال کے نوجوان فاسٹ بولرنسیم شاہ کے ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی اسپیڈ اور ایکشن کے آسٹریلین میڈیا میں خوب چرچے جاری ہیں ۔
آسٹریلیا اے کے خلاف سائیڈ میچ کی پہلی اننگ میں تو نسیم شاہ نے بولنگ کی نہیں تاہم دوسری اننگ میں انہوں نے اپنی اسپیڈ، ایکشن ، خطرناک بائونسرز اور نپی تلی بولنگ سے سب کو حیران کیا۔
نسیم شاہ نے میچ میں صرف 8 اوورز کرائے جن میں سے 3 میڈن رہے اور 21 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ، یوں نسیم نے8 اوورز کرکے پوری دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
انہوں نے آسٹریلوی وکٹوں پر اپنے زبردست اسپیل میں اوپننگ بیٹسمین جو برنز کی وکٹ حاصل کی۔ بولنگ کے بعد وہ ڈریسنگ روم لوٹے تو ہیڈکوچ مصباح نے ان کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کارکردگی کو سراہا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: