کھیتی باڑی کرنے والی خاتون نے اپنی سُریلی آواز میں بھارتی گلوکار محمد رفیع کا مشہور گانا ’جو وعدہ کیا نبھانہ پڑے گا‘ گایا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دِنوں فوزیہ بھٹی نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک کھیتی باڑی کرنے والی خاتون کی ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون اپنی سُریلی آواز میں بھارتی گلوکار محمد رفیع کا مشہور گانا ’جو وعدہ کیا نبھانہ پڑے گا‘ گا رہی ہے، بغیر کسی میوزک کے گانا گانے والی خاتون کی گلوکاری نے سُننے والے کو اُن کا مداح بنا دیا ہے۔
فوزیہ بھٹی نے خاتون کی گلوکاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا لاجواب ٹیلنٹ ہے، بہت خوب۔‘
خاتون کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹوئٹر صارفین اُن کی گلوکاری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور بے شمار ٹوئٹس کردیئے۔
وقاص نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک خوبصورت آواز، نایاب اور پوشیدہ ٹیلنٹ۔‘
Source-
Source-
0 comments: