سدھو نے سکھوں کی آبادی غلط بتادی 11 نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:34:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی سیاست دان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے دُنیا بھر میں سکھ برادری کی 14 کروڑ آبادی غلط بتادی۔
گزشتہ دِنوں بھارتی سیاست دان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے لیے پاکستان آئے تھے اور اُنہوں نے تقریب میں  موجود سکھ برادری اور دیگر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’عمران خان نے 14 کروڑ سکھوں کے دِل جیتے ہیں ۔‘

سدھو نے کہا تھا کہ ’سکندر اعظم نے طاقت کے زور پر دُنیا فتح کی لیکن عمران خان نے پیار اور محبت سے  ناصرف 14 کروڑ سکھوں بلکہ پوری دُنیا  کے دِل جیت لیے ہیں۔‘
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو کی جانب سے سکھوں کی آبادی غلط بتائی گئی جبکہ حقیقت میں دُنیا بھر میں سکھوں کی تعداد 3 کروڑ کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ سکھوں کی غلط آبادی بتانے کے بعد سے سدھو کو بھارتی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: