امریندر سنگھ کا عمران خان سے دہائیوں پرانا تعلق 11نومبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:17:00 AM -
  • 0 comments
بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نےوزیر اعظم عمران خان اور اُن کے اہل خانہ کے ساتھ اپنے دہائیوں پرانے تعلقات کا انکشاف کیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے ہفتہ (کرتارپور صاحب گوردوارہ کی افتتاحی تقریب) کے روز گوردوارہ جاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ پانچ منٹ بس میں سفر کیا ، اس دوران دونوں نے کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا اورامریندر سنگھ نےوہ وقت یاد کیا جب عمران خان کے چچا نے اُن کے والد کی کپتانی میں 1934 سے 1935 تک پٹیالہ اور بھارت کے لیے کرکٹ کھیلی تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیاہے کہ کرتار پور راہداری عمران خان، جو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں، اور امریندر سنگھ کے مابین رابطے کا محور تھا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ 5 منٹ کے بس کے سفر کے دوران عمران خان اور امریندر سنگھ کے درمیان ’کرکٹ‘ کے دلچسپ موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کے درمیان ہونے والے ہر میچ میں دونوں ممالک کے عوام شدید جذباتی نظر آتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سفر کے دوران عمران خان اور امریندر سنگھ دونوں پر یہ انکشاف ہوا کہ ان دونوں کی فیملیز کے درمیان ایک خاص تعلق ہے، جبکہ وہ دونوں آپس میں پہلے کبھی نہیں ملے اور نہ ہی ایک دوسرے کو جانتے تھے۔
پانچ منٹ کے مختصر سفر کے دوران امریندر سنگھ نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو اُن کے کرکٹ کریئر کے دوران کھیلتے دیکھا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے امریندر سنگھ نے مزید بتایا کہ عمران خان کے چچا جہانگیر خان پٹیالہ میں محمد نثار، لالہ امر ناتھ، فاسٹ بولر امر سنگھ اور وزیر علی، عامر علی کے ہمراہ امریندر سنگھ کے والد ’مہاراجہ یدوندر سنگھ‘ کی کپتانی میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔
امریندر سنگھ کے والدو یدوندر سنگھ 1934 سے 1935 تک ریاست پٹیالہ کے حکمران بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کرتار پور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان آنے والے پہلے 550 سکھ یاتریوں میں شامل تھے۔ سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک کا 550 واں یوم پیدائش 12 نومبر کو منایا جائے گا۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: