لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر رہائی کے بعد10 ہزار بیمار قیدیوں کی رہائی کی درخواست چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے عوام دوست پارٹی کے انجینئر محمد الیاس کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ ملک بھر کی جیلوں میں مختلف بیماریوں میں مبتلا 10 ہزار سے زائد قیدی سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ جیلوں میں علاج معالجےکی مناسب سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔
ان کا درخواست میں کہنا تھا کہ آئین کے تحت تمام شہری برابر ہیں اور ان سے امتیازی سلوک نہیں برتا جاسکتا لہذا عدالت سے استدعاہے کہ نواز شریف کی طرح دیگر بیمار قیدیوں کو بھی رہا کرنے کاحکم دیا جائے۔
عدالت نے درخواست چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا تے ہوئے ہدایت کی کہ درخواست گزار کا مؤقف سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔
Source-
0 comments: