حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کا مقصد لوگوں کو اکسانا ہے، وزیراعظم کو گرفتار کرنے والی بات پر کور کمیٹی نے مولانا کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ہمارے دروازے اپوزیشن کے لیے کھلے ہیں ہم ان کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، اپوزیشن نے کل جو تقاریر کی ہیں ان پر بہت افسوس ہوا ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ اگر دھمکی دیتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اپنی بات پر قائم نہیں ہیں اور زبان کے کچے ہیں۔
پرویز خٹک نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وزیر اعظم کے استعفےپر کوئی بات نہیں ہوگی کوئی اس کا سوچے بھی نہیں، ہم ان سے ڈبل، ڈبل ووٹ لے کر اقتدار میں آئے ہیں۔
Source-
0 comments: