زیادہ سونے سے یادداشت متاثر ہوسکتی ہے، نئی تحقیق

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 10:14:00 PM -
  • 0 comments

اب تک تو زیادہ تر تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ دماغی صلاحیت میں 
کمی اور یادداشت کھونے (نسیان) کی بیماری کی اہم وجہ نیند کی کمی ہے،  لیکن ایک حالیہ تحقیق میں اسکے بالکل برخلاف نتائج سامنے آئے ہیں۔
نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ زیادہ سونے یا نیند کی زیادتی سے یادداشت اور دماغی صلاحیتوں کے متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو کہ نو گھنٹے یا اس سے زیادہ تر دیر تک ایک رات میں سوتے ہیں، ان میں یادداشت کھونے اور دماغی صلاحیتوں میں کمی کے ساتھ زبان و بیان کی مہارت میں بھی کمی واقع ہوتی ہے، جوکہ نسیان (ڈیمنشیا) کی بیماری کی ابتدائی علامات ہوتی ہیں۔
قسم کی بیماری کے خطرے سے دوچار ہوتے ہیں جو کہ روزانہ چھ گھنٹے سے کم سوتے ہیں۔ اس حوالے سے تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے تک سونا صحت کے لیے بالکل مناسب ہے۔
گوکہ ماہرین اس حوالے سے غیر یقینی کا شکار ہیں کہ زیادہ سونا کیونکر نسیان کی بیماری کا سبب بنا ہے۔ لیکن اس حوالے سے انکا کہنا ہے کہ زیادہ سونے سے دماغی صلاحیتوں میں کمی آتی ہے۔
یہ تحقیق یونیورسٹی آف میامی کے ملر اسکول کے محققین کی ایک ٹیم نے کی، اور 5247 لاطینی و ہسپانوی نسل  کے لوگوں پر صحت کے حوالے سے سات برس تک کی گئی تھی۔
ان افراد کی عمریں پینتالیس سے پچھتر برس کے درمیان تھیں، اوران لاطینی امریکن نسل کے افراد میں کافی تنوع تھا، جو کہ شکاگو، میامی ، سان ڈیگو اور برونکس (نیویارک) کے علاقے کے رہنے والے تھے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: