اسلام آباد:
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اعلی مقام بن جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اوراچھی بہتری حاصل کی ہے، گذشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان کی درجہ بندی میں 50 نمبروں کی کمی واقع ہوئی لیکن اب 28 درجے بہتری واقع ہوئی ہے اورہم 136 سے 108 پر پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی حکومت کے ان تمام لوگوں کومبارکباد دینا چاہتا ہوں جنہوں نے یہ کام کرنے کے لئے سخت محنت کی لیکن ہمیں ابھی بہت طویل سفرطے کرنا ہے۔ انشاء اللہ 2020 کے اختتام سے قبل پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ایک اعلی مقام بن جائے گا۔
Source-
0 comments: