مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ کے بد ترین دھرنےکے باوجود ہم نے ساڑھے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی تھی۔
ن لیگ کے پارلیمانی نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کاکہنا تھا کہ احسان فراموشی عمران نیازی کا طرہ امتیاز ہے،غیروں کو چھوڑیں یہ اپنے خاندان کو بھی نظرانداز کردیتے ہیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کی معیشت کا ستیاناس کردیا ہے اور وہ کہتے تھے کہ تیل ایک روپیہ مہنگا ہو توحکمران چور ہے مگر اب ان کے دور میں 50 روپے سے زیادہ ڈالرمہنگا ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمرا ن خان کی حکومت میں ڈالر کی قیمت بڑھا کرغربت اور مہنگائی میں اضافہ کر دیا گیاہے ، جس کی وجہ سے آج کا سرمایہ دار خوف کا شکار ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ وائی ڈی اے ہمیں برا بھلا کہتی تھی آج وہ بھی احتجاج کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی 10 سے 11 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔
Source-
0 comments: