بھارتی امیدوار کی انترویو کی جعلسازی پکڑی گئی ، 10 اکتوبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 12:11:00 AM -
  • 0 comments
لندن: 
ملازمت کے لیے فراڈ اور دھوکے کا ایک دلچسپ واقعہ بھارت سے سامنے آیا ہے۔ اس میں اسکائپ انٹرویو میں کیمرے کے سامنے بیٹھا امیدوار جواب دے رہا تھا لیکن کچھ دیر بعد محسوس کیا گیا کہ وہ صرف ہونٹ ہلارہا ہے جبکہ کمپنی کے رکن کے جوابات کوئی اور دے رہا ہے۔

بیرونِ ملک ملازمت کے انٹرویو کے دوران جب امیدوار سے سوالات کئے گئے تو بیرونِ ملک بیٹھے کمپنی کے امیدوار نے محسوس کیا کہ سامنے والا صرف اپنے ہونٹ ہلارہا ہے اور اس کی بجائے پیچھے سے کوئی اور بول رہا ہے۔ اکتا کر انٹرویو کرنے والے نے اسے کہا، ’آپ رک جائیں کیونکہ آپ پکڑے جاچکے ہیں۔ میں آپ کی اور چھپے ہوئے شخص، دونوں کی آواز سن چکا ہوں۔‘ اس کے بعد کمپنی کے مالک نے قہقہہ بھی لگایا۔
اس کے بعد امیدوار سے دوبارہ کہا گیا جس ملازمت کے لیے آپ انٹرویو دے رہے ہیں وہ بہت سینیئر سطح کی ہے اور دیکھا گیا ہے کہ وہ آپ کے ساتھ کسی اور کی آواز بھی آرہی ہے۔
اس پر امیدوار نے اپنا ناک کھجایا اور اسے کسی شرمندگی کا احساس نہیں ہوا۔ اس کے بعد کمپنی کی جانب سے انٹرویو کرنے والے نے معذرت کی اور اسکائپ کال بند کردی۔

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: