کراچی:
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ ’’آپریشن سومنات‘‘ ہمارے لیے باعث فخر اور ترغیب ہے۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ یوم بحریہ ہمیں پاک بحریہ کے آفیسرز وجوانوں کے غیر معمولی حوصلے اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے جن کی بہادری کے کارناموں نے دشمن کو ورطہ حیرت میں ڈال دیااور اس کی خام خیال برتری کے زعم کو خاک میں ملایا۔ اس دن ’’آپریشن سومنات‘‘ کو جس جرات و دلیری کے ساتھ انجام دیا گیا وہ ہمارے لیے باعث فخر اور ترغیب ہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ یہ بہادری کا عظیم کارنامہ تھا جس میں پاکستان نیوی کے بحری جنگی جہازوں نے بھارت کے مغربی ساحل پر حملہ کیا اور دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن کو تباہ کیا۔ اس کامیاب حملے سے جنگ کے آغاز میں ہی پاکستان کو نفسیاتی برتری حاصل ہوئی اور بھارتی نیوی کا جنگی بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کسی بھی قسم کی کارروائی کی جرات نہ کرسکا۔
نہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران پاکستان کی آبدوز غازی کا خوف بھارتی نیوی کے جہازوں پر چھایا رہا اور اکیلی غازی
نے سمندر پر اپنی با لادستی قائم کیے رکھی۔
Source-
0 comments: