قومی خزانے میں71 ارب جمع کرا دیے ہیں، چیئرمین نیب 06 ستمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 7:48:00 AM -
  • 0 comments
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 22 ماہ میں71 ارب روپےقومی خزانے میں جمع کرادیے ہیں۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ 71 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کیے اور انہیں قومی خزانے میں جمع کرایا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ نیب نے سیلز اور انکم ٹیکس کے معاملات کی تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے یہ بھی کہا کہ کاروباری برادری ملک کی ترقی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، فیصلہ کیا ہے کہ سیلز اور انکم ٹیکس کی پہلے سے موجود تحقیقات ایف بی آر کو بھیجی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی سیل قائم کیے ہیں۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: