ڈریپ نے ’زینٹک‘ دوا کی فروخت پر پابندی لگا دی 23 ستمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 5:57:00 AM -
  • 0 comments
ملک بھر میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ’زینٹک‘ دوا کی فروخت پر فوری طور پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینیٹی ڈائن ایچ سی ایل کے حامل ادویات کی ملک بھر میں فروخت پر فوری طور پر عارضی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے کی جانب سے حالیہ تحقیق میں رینیٹی ڈائن میں مضر صحت اجزا سامنے آئیں ہیں اور ملک بھر میں یہ دوا’زینٹک‘ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے لہذا ڈریپ کی جانب سے زینٹک کی فروخت پر فوری طور پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈریپ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر مریضوں کی صحت کا پھرپور خیال رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ رینیٹی ڈائن ایچ سی ایل میں نائیٹرو سامائین کی آمیزش سامنے آئی ہے جو کیسنر کا سبب بنتی ہے۔
امریکی ادارے ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ Ranitidine (رینٹڈین ) نامی دوا میں ممکنہ طور پر کینسر کی وجہ بننے والے کیمیکل پایا گیا ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: