کتا کاٹ لے تو سب سے پہلے کیا کریں 21 ستمبر 2019

  • Posted by Mian Zahoor ul Haq
  • at 6:38:00 AM -
  • 0 comments

ملک بھر میں کتے کاٹنے کے واقعات اور اس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، طبی ماہرین نےایسی ناگہانی صورتحال میں بچاو ٔکی کچھ مفید تجاویز دی ہیں۔
کتےکے کاٹنے کے بعد اسکے لعاب میں موجود ریبیز نامی وائرس انسان کیلئے جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔اسی لئے اسکی ویکسین کو اے آر وی یعنی اینٹی ریبیز ویکسین کہا جاتا ہے۔
فوراً سرکاری اسپتال کا رخ کریں
یہ وائرس پاگل کتے میں موجود ہوتا ہے تاہم ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو کوئی دیسی ٹوٹکہ استعمال کرنے کی غلطی نہ کریں۔ اس سوچ بچار میں بھی وقت ضائع مت کریں کہ وہ پاگل تھا یا نہیں، پہلی فرصت میں قریبی سرکاری اسپتال پہنچنے کی کوشش کی جائے۔
تمام تر کوتاہیوں کے باوجود سرکاری اسپتالوں کی ایمرجیسنی کا طبی عملہ اس صورت حال کو نجی اسپتالوں کے عملے سے زیادہ بہتر طریقے سے جانتا ہے۔ کیونکہ وہ روزانہ ایسے لاتعداد مریض دیکھتے ہیں۔
صابن اور بہتے پانی سے زخم دھوئیں
اسپتال دور ہے تو صابن اور بہتے پانی سے دس پندرہ منٹ تک اچھی طرح زخم کو دھوئیں لیکن پٹی مت باندھیں۔
پانچ ٹیکوں کا کورس
مریض کو تسلی دیں، 14 ٹیکوں کا زمانہ گزرگیا اب جدید علاج کے تحت ایک مہینے میں پانچ ٹیکوں کا کورس کرایا جاتا ہے۔ پالتو کتوں کی ویکسینیشن بھی اس سے بچاؤ کا ایک اہم ذریعہ ہوسکتی ہے۔
Source-

Author

Written by Admin

Aliquam molestie ligula vitae nunc lobortis dictum varius tellus porttitor. Suspendisse vehicula diam a ligula malesuada a pellentesque turpis facilisis. Vestibulum a urna elit. Nulla bibendum dolor suscipit tortor euismod eu laoreet odio facilisis.

0 comments: