بھارتی سیاستدان اور گائے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ
شنکر لال نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان بھارت پر ایٹمی حملہ کرتا ہے تو گائے کا گوبر بھارتیوں کو تابکاری سے بچائے گا
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق گائے کی حفاظت کے لیے بنائے گئے ادارے کے سربراہ شنکر لال نے تابکاری سے بچنے کا طریقہ بتاتے ہوئےکہنا ہے کہ ناسا نے مشورہ دیا ہے اگر زمین میں گھڑا کھود کر اس پر پتے رکھ کے ڈیڑھ فٹ اوپر تک گائے کا گوبر رکھ دیا جائے تو انسان محفوظ رہیں گے ۔
ھارتی سیاستدان شنکر لال نے کہا ہے کہ گوبر تابکاری جذب کر کے انسانوں کو بچانے کی طاقت رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ناسا نے یہ تحقیق کی ہے اور اسے گوگل پر بھی دیکھا جا سکتا ہے، اس دعوے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے طنز کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب
سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بھارت سے گائے کے حوالے سے ایک اور انوکھا دعویٰ سامنے آگیا۔
Source-
0 comments: