قومی کرکٹر حسن علی کی دلہن سامعہ آرزو نے کہا ہے کہ حسن علی سے ملاقات سے پہلے وہ کرکٹ کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں، موقع ملے گا تو حسن علی کے میچ دیکھنے جاؤں گی۔
شادی کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو میں سامعہ آرزو نے کہا کہ دونوں خاندانوں، پاکستان اور بھارت کے عوام اور میڈیا نے اس رشتے کو مثبت انداز میں لیا، جس پر میں سب کی ممنون ہوں۔
سامعہ نے نیک خواہشات کے اظہار پر تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
حسن علی اور سامعہ آرزو گزشتہ روز دبئی کے ایک سیون اسٹار ہوٹل میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
دلہن اور دولہا کی ڈریسنگ میں بھارتی ثقافت نمایاں تھی،اس موقع پر 40سے50 مہمان مدعو تھے، جس میں کرکٹر شاداب خان اور حسن علی کے اہل خانہ خاص طور پر دبئی پہنچے تھے۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ نئی زندگی کی شروعات کرنے جارہا ہوں، کسی بھی مسلمان کی زندگی میں یہ بہت بڑا دن ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر جن لوگوں نے مبارکباد دی، ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
حسن علی نے کہا کہ ولیمہ کی ایک تقریب پاکستان میں ہوگی، جس میں دُلہن بھی شریک ہوں گی۔
Source-
0 comments: